اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت دینے کیلئے مکمل پرعزم ہے اس سے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا اورا ہم تجارتی پارٹنر ہے۔ دونوں ملک مستقبل قریب میں دوطرفہ تجارتی حجم کو موجود 2 ارب ڈالر سالانہ سے …
پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کا کابل میں ”میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن“ کے اختتامی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت دینے کیلئے مکمل پرعزم ہے اس سے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا اورا ہم تجارتی پارٹنر ہے۔ دونوں ملک مستقبل قریب میں دوطرفہ تجارتی حجم کو موجود 2 ارب ڈالر سالانہ سے 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ انہوں نے جمعرات کو کابل میں ”میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن“ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔








