سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز اینڈ پیسٹ وارننگ کوالٹی کنٹرول سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدکہا ہے کہ گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکار کو فوری حفاظتی اقدامات کریں ،چونکہ موسم گرماکی شدت کے علاوہ فضامیں نمی کے باعث گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذاپھول گوبھی کے کاشتکار پنیری کا اگاؤمکمل ہونے کے بعد …
کاشتکار گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظرفوری حفاظتی اقدامات کریں ،ڈاکٹر مقصود احمد
سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز اینڈ پیسٹ وارننگ کوالٹی کنٹرول سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدکہا ہے کہ گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکار کو فوری حفاظتی اقدامات کریں ،چونکہ موسم گرماکی شدت کے علاوہ فضامیں نمی کے باعث گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذاپھول گوبھی کے کاشتکار پنیری کا اگاؤمکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اوربیمارکمزورپودے نکال دیں نیزصحتمند پودوں کی تعدادکا مناسب خیال رکھاجائے۔
انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کمزورہونے کی صورت میں ایک پاؤیوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزیدمعلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔









