اسلام آباد ۔13جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ بوتلوں میں فروخت ہونے والے غیر معیاری منرل واٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے اور 11 برانڈز میں کیمیکلز کی آلودگی کا پتہ چلا ہے‘ عوام میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا ایوان بالا میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔13جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ بوتلوں میں فروخت ہونے والے غیر معیاری منرل واٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے اور 11 برانڈز میں کیمیکلز کی آلودگی کا پتہ چلا ہے‘ عوام میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی‘ تاج حیدر اور دیگر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ پینے کے پانی کے معیار کو یقینی بنانا پی ایس کیو سی اے اور پی سی آر ڈبلیو آر کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ بوتلوں میں جو پانی ہوتا ہے اس کا معیار چیک کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے۔ اسلام آباد میں پینے کے لئے صاف اور محفوظ پانی کی سپلائی کے لئے سی ڈی اے نے مختلف مقامات پر ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس نصب کئے ہیں۔ 35 بوتلوں والے پانی کی شکایات پر اس وقت کارروائی زیر عمل ہے۔








