اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب بیورو بارے عمران خان کے بیان سے بڑا مذاق پاکستان سے اور کوئی نہیں کیا جاسکتا، عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب بیورو ان کے حوالے کردیا جائے تو وہ اسے درست کردیں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب بیورو بارے عمران خان کے بیان سے بڑا مذاق پاکستان سے اور کوئی نہیں کیا جاسکتا، عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب بیورو ان کے حوالے کردیا جائے تو وہ اسے درست کردیں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو احتساب کی الف بے کا بھی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر چونتیس ادارے کام کررہے ہیں۔ ان تمام اداروں کے پاس پبلک اکاﺅنٹ ایبلٹی کا اختیار ہے ۔ ان کے پاس بجٹ اور تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں اور یہ ایک تاریخ رکھتے ہیں۔ صوبائی لیول پر احتساب کے ادارے موجود ہیں ۔ انہیں پاکستان میں موجود تمام نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان احتساب کے لئے سنجیدہ ہیں اور پاکستان میں اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر آئیں ر سب ملکر سنجیدگی سے پارلیمنٹ میں مل جل کر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علم ہونا چاہئے کہ پاکستان میں سیاستدانوں کو برا بھلا کہنے کا دور ختم ہو چکا ہے ۔








