اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر بچہ کا حق ہے اس سلسلہ میں حکومت کوشاں ہے، ہمارے نبی آخری الزمان پر پہلی وحی کے الفاظ اقراءتھے۔ یہ بات انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس جھنگ کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے …
تعلیم کا حصول ہر بچہ کا حق ہے اس سلسلہ میں حکومت بھرپور کوششں کر رہی ہے، وزیر مملکت بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر بچہ کا حق ہے اس سلسلہ میں حکومت کوشاں ہے، ہمارے نبی آخری الزمان پر پہلی وحی کے الفاظ اقراءتھے۔ یہ بات انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس جھنگ کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپس سے جھنگ اور چنیوٹ کے دور دراز گاﺅں ادر دیہی علاقوں کے لاکھوں بچے جو سکول نہیں جا سکتے وہ گھر بیٹھے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے 13 لاکھ بچے سالانہ استفادہ کر رہے ہیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے بہت سے پروگرام مرتب کئے جا رہے ہیں خاص طور پر بصارت سے محروم بچوں کیلئے فری روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے بھی روشناس کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ جو بچے کند ذہن ہیں ان کو ووکیشینل ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی پاکستان کے کار آمد شہری بن سکیں، اس سلسلہ میںآزمائشی طور پر پاکستان بھر میں 12 سکول قائم کئے گئے ہیں جن میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔








