اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمہ اورمعاشی ترقی کی صورت میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے قوم سے کئے گئے تین بڑے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں ایک بڑے …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمہ اورمعاشی ترقی کی صورت میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے قوم سے کئے گئے تین بڑے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر محمدنواز شریف نے قوم سے تین بڑے وعدے کئے تھے جن میں سرفہرست ملک سے انتشار اور دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکیورٹی اداروں کی محنت اور قربانیوں کے باعث آج نہ صرف ملک میں امن کی فضاءلوٹ آئی ہے بلکہ آج ملک کے چپے چپے پر حکومت کی رٹ قائم ہو چکی ہے اور بین الاقوامی جریدوں اور دیگر رپورٹس کے مطابق سال 2016ءکو پچھلے15 سالوں میں پاکستان کا محفوظ ترین سال قرار دیا گیا۔








