اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2015-16ءکی نسبت 2016-17ءکی پہلی ششماہی کے دوران 1467 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے جو ٹیکس محصولات میں 7 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 6 ماہ کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 6 ماہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2015-16ءکی نسبت 2016-17ءکی پہلی ششماہی کے دوران 1467 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے جو ٹیکس محصولات میں 7 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 6 ماہ کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016ءکے دوران ٹیکس وصولی سب سے زیادہ رہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ شاندار کارکردگی مالی سال 2016-17ءکی دوسری ششماہی میں محصولات کی وصولی کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم پر زور دیا کہ موجودہ مالی سال کے آغاز پر محصولات وصولی میں اضافہ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات کی ٹھوس وصولیاں زیادہ معاشی ترقی کیلئے ضروری ہیں اور حکومت اس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








