اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے دولت مشترکہ کے ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کی پارلیمانوں کے ساتھ اپنے پارلیمانی تجربات کا تبادلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن میں دولت مشترکہ کے سپیکروں اور پریزائیڈنگ آفیسر کی قائمہ کمیٹی (سی …
قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا لندن میں دولت مشترکہ کے سپیکروں اور پریزائیڈنگ آفیسر کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے دولت مشترکہ کے ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کی پارلیمانوں کے ساتھ اپنے پارلیمانی تجربات کا تبادلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن میں دولت مشترکہ کے سپیکروں اور پریزائیڈنگ آفیسر کی قائمہ کمیٹی (سی ایس پی او سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق اجلاس میں ایشیاءکے نمائندے کی حیثیت سے شر کت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ 2016ءمیں ملایشیاءمیں ہونے والی سی ایس پی او سی کے اجلاس میں اس منصب کےلئے منتخب ہوئے تھے۔ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، بھارت، ملائشیائ، روانڈا، لیسوتھو اور سیچلیس کے سپیکروں اور سنگاپور، نائیجریا کے ڈپٹی سپیکروں کے علاوہ تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میںسیچلیس میں 2018ءمیں دولت مشترکہ کی ہونے والی کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔








