بلوچستان میں اکثر مقامات پر، بارش اور برف باری کا امکان

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ہفتہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں ہفتہ کے روز چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں (آج) اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ہفتہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں ہفتہ کے روز چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں (آج) اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ،کالام منفی10، گوپس منفی09، گلگت، بگروٹ، استور منفی07، قلات، پاراچنار، مالم جبہ منفی06، دیر، راولاکوٹ منفی05، ہنزہ منفی04، کوئٹہ، دروش ، چترال، مری منفی03، کاکول اور چلاس میںمنفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply