وزیراعظم محمد نواز شریف کا کراچی لاہور موٹروے کے ملتان سکھر سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب

سکھر۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردوں اور سڑکوں و چوراہوں کی احتجاجی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے، پاکستان روشنیوں کی طرف بڑھ رہا ہے جو اسے اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیںقوم ان کے ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے‘ …

سکھر۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردوں اور سڑکوں و چوراہوں کی احتجاجی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے، پاکستان روشنیوں کی طرف بڑھ رہا ہے جو اسے اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیںقوم ان کے ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے‘ قوم چاہتی ہے کہ پاکستان سے اندھیرے ‘بے روزگاری ‘جہالت اور غربت ختم ہو، ہم پاکستان کو اسی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں کراچی لاہور موٹروے کے ملتان سکھر سیکشن کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو 294 ارب روپے کی لاگت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو، سینیٹر نہال ہاشمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply