ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 31اگست2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 30لاکھ 41ہزار104گانٹھ کپاس آئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 15 لاکھ39ہزار710گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 97.51فیصد رہی۔اسی طرح صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 10لاکھ 68ہزار796گانٹھ کپاس …
ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں 31اگست تک 30لاکھ سے زیادہ گانٹھ کپاس آئی،پی سی جی اے اعدادوشمار

مزید خبریں
ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 31اگست2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 30لاکھ 41ہزار104گانٹھ کپاس آئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 15 لاکھ39ہزار710گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔
کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 97.51فیصد رہی۔اسی طرح صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 10لاکھ 68ہزار796گانٹھ کپاس آئی ہے جبکہ گزشتہ سال 7لاکھ3ہزار993گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی۔ پنجاب میں اضافے کی شرح51.82فیصد رہی۔
صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 19لاکھ 72 ہزار 308گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 136فیصدرہی۔پی سی جی اے کے مطابق31 اگست 2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے28 لاکھ61ہزار106گانٹھ روئی تیار کی گئی۔اس وقت ملک میں 528جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ برآمدکنندگان نے ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 1 لاکھ 68 ہزار 726 گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 26لاکھ 15ہزار271گانٹھ روئی خرید کی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے۔پی سی جی اے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع ملتان میں 31اگست2023تک17ہزار162گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 32ہزار676گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 1لاکھ35ہزار 614گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 25 ہزار354گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 68ہزار58گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 12ہزار400گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 89 ہزار820گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 29 ہزار 11گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 96ہزار248گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 52ہزار581گانٹھ کپاس،
ضلع بہاولپور میں 1لاکھ17ہزار849گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 1لاکھ97ہزار100گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔اسی طرح ضلع سانگھڑمیں 11لاکھ84ہزار 243گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 90 ہزار 255 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ28ہزار859گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 93 ہزار650 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 72ہزار300گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 1لاکھ29ہزار500گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 51 ہزار981گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ31 ہزار756گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 70ہزار600 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق غیر فروخت شدہ سٹاک2 لاکھ 57 ہزار107گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔








