وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی ”اے پی این ایس “کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی بحالی حکومت کی دانشمندانہ کاروبار دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی این ایس “کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی بحالی حکومت کی دانشمندانہ کاروبار دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی این ایس “کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کی بدولت معیشت بحالی کی جانب واپس آئی ہے اور ذرائع ابلاغ کی صنعت نے بھی ملک میں اس اقتصادی سرگرمی سے استفادہ کیا ہے۔ اشتہارات کے محصولات میںنمایاں اضافہ ملک میں جاری مضبوط کاروباری سرگرمیوں کا عکاس ہے۔ ٹیلی کام شعبہ کی مثال دیتے ہوئے وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کیلئے لائسنسوں کی نیلامی کی جس میں موبائل فون صنعت میں انقلاب برپا ہوگیا ہے اسی طرح معیشت کے دیگر شعبے بھی درست سمت میں گامزن ہیں۔

Leave a Reply