تیل وگیس کے ذخائرمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):تیل وگیس کے ذخائرمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورعارف حبیب ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جون 2023 میں ملک میں خام تیل کے مجموعی ذخائر کاحجم 193 ملین بیرل ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 17 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں خام تیل کے مجموعی ذخائرکاحجم 233 ملین بیرل ریکارڈکیاگیاتھا۔ اسی طرح …

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):تیل وگیس کے ذخائرمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورعارف حبیب ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جون 2023 میں ملک میں خام تیل کے مجموعی ذخائر کاحجم 193 ملین بیرل ریکارڈکیاگیا ہے

جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 17 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں خام تیل کے مجموعی ذخائرکاحجم 233 ملین بیرل ریکارڈکیاگیاتھا۔ اسی طرح گیس کے ذخائرمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جون میں ملک میں گیس کے ذخائرکاحجم 18339 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جون میں 19513 بلین مکعب فٹ تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جون میں او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کے مجموعی ذخائرکاحجم 90 ملین بیرل اورگیس کے ذخائر کاحجم6269 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون میں او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کے مجموعی ذخائرکاحجم 89 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 6551بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیاتھا۔

پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ کے خام تیل کے ذخائرکاحجم جون میں 27 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 2525 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون میں پی پی ایل کے خام تیل کے ذخائرکاحجم 31 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 2618 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق جون میں پی اوایل کے خام تیل کے ذخائرکاحجم 13 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 183 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون میں پی اوایل کے خام تیل کے ذخائرکاحجم 32 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 407 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ماڑی گیس کے خام تیل کے ذخائرکاحجم 5 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 4361 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیا، گزشتہ جون میں ماڑی گیس کے خام تیل کے ذخائرکاحجم 22 ملین بیرل اورگیس کے ذخائرکاحجم 4918 بلین مکعب فٹ ریکارڈکیاگیاتھا۔