باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، ماہرین اثمار

259
باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، ماہرین اثمار
باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، ماہرین اثمار

فیصل آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوں کاحملہ محسوس ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے سپرے کردیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ انار کی تتلی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑکر فوری طور پر زمین میں دبادیاجائے تاکہ سنڈیاں ختم ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان انار کے پودوں پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین کا 2.5ملی لیٹر سپرے پانی کے ساتھ سپرے بھی کرسکتے ہیں۔