پاکستان کا جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی کی بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) پاکستان نے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی کی بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں 1971ءکے واقعات سے متعلقہ متنازعہ ٹرائلز پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں …

اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) پاکستان نے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی کی بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں 1971ءکے واقعات سے متعلقہ متنازعہ ٹرائلز پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ردعمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق بنگلہ دیش میں اپریل 1974ءمیں ہونے والے سہ فریقی معاہدہ، جس میں 1971ءکے واقعات سے متعلقہ معاملات پر مستقبل کی طرف بڑھنے کی جانب زور دیا گیا ہے، کی روشنی میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply