فیصل آباد،محکمہ زراعت کا سیلابہ و غیر سیلابہ علاقوں کے لیے کماد کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

299
کماد

فیصل آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سیلابہ(ریورن ایریاز)اور غیر سیلابہ علاقوں (نان ریورن ایریاز)کے لئے کماد کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کیا ہے، کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کےلئے سیلابہ علاقوں میں ایچ ایس ایف240،ایچ ایس ایف 242،سی پی77-400،سی پی 237، ایس پی ایف 213، سی پی ایف 252 اور سی پی ایف 253 وغیرہ جبکہ غیر سیلابہ علاقوں میں سی پی ایف246، سی پی ایف 247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249، سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251وغیرہ کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے بتایا کہ ستمبر کا شت کےلئے اگیتی تیار ہونے والی اقسام میں سی پی 77-400،سی پی ایف 237،ایچ ایس ایف 242،سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251، درمیانی تیار ہو نے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 213، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249 اورسی پی ایف 253اور پچھیتی تیار ہونیوالی قسم میں سی پی ایف252 شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی ایف 234 صرف راجن پور،بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کےلئے موزوں ہے، دریائی علاقوں میں اس کی کاشت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ایف 240 کانگیاری سے متاثر ہوسکتی ہے لہٰذاکاشتکار متاثرہ فصل کا مونڈھا نہ رکھیں اور نہ ہی اس کا بیج استعمال کریں۔