اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاناما پیپرز کیلئے ٹرمز آف ریفرنس ایک مخصوص شخص کیلئے ہیں جنہیں سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کرے گی۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، ان کے ٹی او آرز پاکستان مسلم لیگ …
پاناما پیپرز کیلئے اپوزیشن کے ٹرمز آف ریفرنس مخصوص شخص کیلئے ہیں،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاناما پیپرز کیلئے ٹرمز آف ریفرنس ایک مخصوص شخص کیلئے ہیں جنہیں سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کرے گی۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، ان کے ٹی او آرز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک چارج شیٹ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان سب کا احتساب ہونا چاہیے جن کے نام پاناما پیپرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو تجویز دی کہ وہ پاناما لیکس کا معاملہ جوڈیشل کمیشن پر چھوڑ دیں۔








