وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کے میئر کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد صادق خان کی جیت اور زیک گولڈ سمتھ کی شکست نے لندن میں بھی ” رو عمران رو “ کی آواز بلند کردی، زیک کی شکست نے عمران خان کی بیرون ملک مقبولیت کے خودساختہ دعوے کا بھانڈہ پھوڑ دیاہے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد کی جیت تمام پاکستانیوں …
وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کے میئر کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کے میئر کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد
صادق خان کی جیت اور زیک گولڈ سمتھ کی شکست نے لندن میں بھی ” رو عمران رو “ کی آواز بلند کردی، زیک کی شکست نے عمران خان کی بیرون ملک مقبولیت کے خودساختہ دعوے کا بھانڈہ پھوڑ دیاہے
تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد کی جیت تمام پاکستانیوں کے لئے خوشی کا باعث ہے،ایک محنت کش کے بیٹے کی لندن میں سیاسی فتح پر ہر پاکستانی اور محنت کش کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے،وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد۔07 مئی ( اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کے میئر کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صادق خان کی جیت اور زیک گولڈ سمتھ کی شکست نے لندن میں بھی ” رو عمران رو “ کی آواز بلند کردی ہے۔ عمران خان اپنے پورے خاندان کے ہمراہ ایک پاکستانی نژاد کے خلاف انتخابی مہم چلا رہے تھے مگر لندن میں بھی عوام نے ان کی جھوٹ کی سیاست کو زمین بوس کردیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ لندن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد کی جیت تمام پاکستانیوں کے لئے خوشی کا سبب ہے۔ ایک محنت کش کے بیٹے کی لندن میں سیاسی فتح پر ہر پاکستانی اور محنت کش کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔








