فیصل آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو چوٹی کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ سفید رنگ کا یہ پروانہ جس کی مادہ کے پیٹ کے سرے پر بھورے رنگ کے بالوں کا گچھا ہوتاہے کماد …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو چوٹی کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو چوٹی کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ سفید رنگ کا یہ پروانہ جس کی مادہ کے پیٹ کے سرے پر بھورے رنگ کے بالوں کا گچھا ہوتاہے کماد کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتاہے اسلئے کاشتکار مذکورہ کیڑے پر نظر رکھیں اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔
انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ سنڈی کا رنگ سفید اور پیٹ پر لمبے رخ ایک گہرے بھورے رنگ کی دھاری ہوتی ہے جبکہ فصل کو اس بورر سے شدید نقصان پہنچتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ستمبر سے لیکر نومبر تک اس کی 4سے5 نسلیں حملہ آور ہوتی ہیں جس کے سوک کو آسانی سے کھینچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کیڑے سے گنے کی چوٹی کی طرف شاخوں کاگچھا سا بن جاتاہے اور تنے کے گڑوؤں کے پروانے بھورا رنگ اختیارکرتے ہوئے اگلے پروں کے باہری کناروں پر سیاہ دھبوں کی قطار بنا لیتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑا سردیاں سنڈی کی حالت میں مڈھوں میں گزارتاہے لیکن ستمبر اکتوبر میں یہ باہر آکر فصل پر حملہ شروع کردیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حملہ سے گنے کے پہلومیں شاخیں نکل آتی ہیں اور خاص طور پر خشک سالی میں کماد کو بہت زیادہ نقصان ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری انسدادی اقدامات کو یقینی بنایاجائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی بڑے مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔








