پولٹری سیکٹرفُوڈسیکیورٹی اور مُلکی معیشت کی ترقی میں اہم کرداراداکررہاہے، سیکرٹری لائیوسٹاک

165
poultry sector

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان پولٹری اسوسییشن کی جانب سے تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گیا ہے ۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنی افتتاحی تقریر کے دورن پولٹری سیکٹر کی اہمیت بارے بتایاکہ پولٹری سیکٹر فُوڈ سیکیورٹی اور مُلکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذا ئی قلت کی وجہ سے سٹنٹڈ گروتھ کاشکار ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے پروٹین کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں سالانہ 40 کلوگرام فی کس گوشت میسر ہے جبکہ پاکستان میں ایک شخص کو سالانہ صرف 5.2 کلوگرام ہی گوشت میسر ہے اوردنیا میں فی کس سالانہ 300 انڈے کھائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں صرف 45.54 انڈے ہی دستیاب ہیں۔یہ وہ اہم ایشو ہیں جنہیں ملحوظ خاطر رکھ کر ہمیں پولٹری سیکٹر کو مزیدبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔