سرگودھا۔26ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت سرگودھاشاہد حسین نے کہا ہے کہ امسال ڈویژن بھر میں 18 ہزار 572 کاشتکاروں نے دھان کی فصل کاشت کی جنہیں تحریری نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں کہ وہ فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی کی صورت میں ایک ایکٹر سے کم رقبہ پر باقیات کو آگ لگانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور دس ایکٹر رقبہ تک …
دھان کے کاشتکار باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیاجائے گا،ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین

مزید خبریں
سرگودھا۔26ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت سرگودھاشاہد حسین نے کہا ہے کہ امسال ڈویژن بھر میں 18 ہزار 572 کاشتکاروں نے دھان کی فصل کاشت کی جنہیں تحریری نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں کہ وہ فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی کی صورت میں ایک ایکٹر سے کم رقبہ پر باقیات کو آگ لگانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور دس ایکٹر رقبہ تک آگ لگانے کی صورت میں 20 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ،گرفتاری اور یک مشت پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال چاروں اضلاع میں ایک لاکھ 77 ہزار ایکٹر رقبہ پر دھان کی فصل کاشت کی گئی ہے اور مقرر کردہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی کم جبکہ اگلی فصل کے لیے کھاد بھی زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانا سموگ کے علاؤہ وبائی امراض کا بھی سبب بن سکتاہے۔ اُنہوں نے کاشتکاروں سے کہا وہ دھان کی فصل کامعائنہ جاری رکھیں اور ہلکا ہلکا پانی لگاتے رہیں اس وقت سفید پشت اور براؤن ہابر کیڑے کے حملے کا خدشہ ہے لہذا فصل پر مناسب زہر پاشی جاری رکھی جائے۔








