وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اورپینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر اظہاردلچسپی سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں،عوام کی تقدیربدل جائے گی، شہبازشریف وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں اعلی معیار کیساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے …

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اورپینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر اظہاردلچسپی
سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں،عوام کی تقدیربدل جائے گی، شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں اعلی معیار کیساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے ۔صدر چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن
لاہور۔7 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے صدرژیانگ ژوئی ژوان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پرصوبہ پنجاب میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ میں اشتراک کاربڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے پنجاب میں انفراسٹرکچر اورپینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہارکیااوراس ضمن میںتعاون مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے صدر کی قیادت میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات ہر آنے والے دن میں مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں اورچین کی جانب سے پاکستان کے لئے 46ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکیج ایک عظیم تحفہ ہے ۔

Leave a Reply