وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی و علمی ورثہ عرفان صدیقی کا کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب

کراچی پاکستان کا چہرہ اور ہماری پہچان ہے، ماضی میں جو کچھ یہاں ہوا اب نہیں ہونا چاہئے ہم شہر قائد کی رونقیں لوٹا رہے ہیں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی و علمی ورثہ عرفان صدیقی کا کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب کراچی۔7 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی و علمی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان …

کراچی پاکستان کا چہرہ اور ہماری پہچان ہے، ماضی میں جو کچھ یہاں ہوا اب نہیں ہونا چاہئے ہم شہر قائد کی رونقیں لوٹا رہے ہیں
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی و علمی ورثہ عرفان صدیقی کا کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب
کراچی۔7 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی و علمی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا چہرہ اور ہماری پہچان ہے، ماضی میں جو کچھ یہاں ہوا اب نہیں ہونا چاہئے ہم شہر قائد کی رونقیں لوٹا رہے ہیں مجھے امید ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس اس حوالے سے ہماری مدد کرے گا، قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں ” منی پاکستان “ ماڈل بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر، سابق صدر اے کیو خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے اس رفتار سے ترقی نہیں کی جس رفتار سے ہمیں ترقی کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم 65 سالوں سے مسائل کا شکار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے کامیابیاں حاصل کیں بڑی مشکلات کا مقابلہ کر کے ہم ایٹمی قوت بنے اور اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو حکومت کے مثبت کاموں کو بھی اجاگر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک دہشت گردی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل میں پھنسا ہوا تھا۔

Leave a Reply