فیصل آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل 31اکتوبر تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباخالد اقبال نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی …
کاشتکاروں کو چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل 31اکتوبر تک مکمل کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل 31اکتوبر تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباخالد اقبال نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات و رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔








