فیصل آباد۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ ماہی پروری نے تالابوں میں موجود سبزی خور مچھلیوں کو مناسب مقدار میں سبز چارہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی بہتر انداز میں بروقت افزائش نسل مکمل ہو سکے۔ فشریز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ تالابوں میں موجود سلور کارپ، گراس کارپ اور دیگر سبزی خور مچھلیوں کےلئے سبز چارے کی فراہمی اشد ضروری ہے لہٰذا فش …
فیصل آباد،محکمہ ماہی پروری کی تالابوں میں موجود سبزی خور مچھلیوں کو مناسب مقدار میں سبز چارہ فراہم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ ماہی پروری نے تالابوں میں موجود سبزی خور مچھلیوں کو مناسب مقدار میں سبز چارہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی بہتر انداز میں بروقت افزائش نسل مکمل ہو سکے۔
فشریز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ تالابوں میں موجود سلور کارپ، گراس کارپ اور دیگر سبزی خور مچھلیوں کےلئے سبز چارے کی فراہمی اشد ضروری ہے لہٰذا فش فارمرز برسیم، چری، مکئی وغیرہ کو باریک کاٹ کر روزانہ تالاب میں ڈالیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ بانس کا تقریباً 8فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا چوکھٹا بنا کر اسے تالاب میں چھوڑ دیاجائے اور سبز چارہ اس چوکھٹے میں ڈالا جائے تاکہ مچھلیاں اپنی ضرورت کے مطابق سبز چارہ کھاسکیں۔
انہوں نے بتایاکہ اس چوکھٹے سے ایک باریک رسی باندھ دینی چاہیے تاکہ اسے بوقت ضرورت تالاب سے باہر نکال کراس پر نیاچارا ڈال کر دوبارہ تالاب میں چھوڑاجاسکے۔ انہوں نےکہاکہ مچھلیوں کی مناسب نشو ونما اور زیادہ پیداوارکےلئے روایتی نامیاتی کھادوں کے علاوہ خود تیارکردہ راشن کا بھی استعمال کیاجاسکتاہے جن میں چاول کی پھک، چھان بورا، کھل مکئی، شیرہ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین ماہی پروری یا محکمہ فشریز سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








