فیصل آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے زراعت پر شدید منفی اثرات سے مجموعی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے پروفیشنل ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ سینٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام محکمہ زراعت پنجاب کے پیسٹ مینجمنٹ افسران کے لیے فنانس، ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ اور ای گورننس کے …
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زراعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
فیصل آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے زراعت پر شدید منفی اثرات سے مجموعی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے پروفیشنل ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ سینٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام محکمہ زراعت پنجاب کے پیسٹ مینجمنٹ افسران کے لیے فنانس، ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ اور ای گورننس کے موضوع پر 17ویں چار ہفتوں کی پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ضرررساں کیڑوں کی قوت مزاحمت میں اضافہ ہو گیا ہے جو پیسٹ مینجمنٹ کے ماہرین کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی، لوکسٹ، آرمی سنڈی، فروٹ فلائی و دیگر ضرررساں کیڑوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے زرعی سائنسدانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ فصلوں کو نقصانات سے بچاتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر پروفیشنل ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود اے رندھاوا نے کہا کہ تخفیف غربت کے لئے زرعی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں تک جدید ٹیکنالوجی کو پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس میں ماہرین کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں محکمہ زراعت کے افسران کی ٹریننگ میں جدید رجحانات اور افسران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تما م ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپ محکمہ زراعت کے افسران کی ترقی کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نیلم اور محکمہ زراعت کے ڈاکٹر عامر رسول نے بھی خطاب کیا۔









