سرگودھا ۔16اکتوبر (اے پی پی):کاشتکار دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کریں تاکہ دانے نا ٹو ٹیں،اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کمبائن کی رفتار آہستہ رکھیں تاکہ فصل نسبتاً اونچی کٹے اور اس طرح کم دانے ٹوٹیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن محمد شاہد حسین نے دھان کے کاشتکاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے …
دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی بہت ضروری ہے، ڈائریکٹر زراعت
سرگودھا ۔16اکتوبر (اے پی پی):کاشتکار دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کریں تاکہ دانے نا ٹو ٹیں،اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کمبائن کی رفتار آہستہ رکھیں تاکہ فصل نسبتاً اونچی کٹے اور اس طرح کم دانے ٹوٹیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن محمد شاہد حسین نے دھان کے کاشتکاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کیلئے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پرکریں، دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ کٹائی کا مناسب وقت وہ ہے جب دانوں میں 20سے 22فیصد نمی ہو اور یہ نمی اس وقت ہوتی ہے جب سٹے کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں جبکہ نیچے والے دانے ہرے ہوں لیکن بھر چکے ہوں۔
اُنہوں نے مزیدکہاکہ گندم کی کٹائی والی مشینوں سے دھان کی کٹائی کرنے کیلئے مخصوص پرزہ جات استعمال کریں کاشتکار دھان کی کٹائی بذریعہ مشین کرتے وقت تسلی کر لیں کہ مشین کا گیئر، تھریشننگ ڈرم اور پنکھے کی رفتار مشین کے ساتھ فراہم کردہ ہدایت نامہ کے مطابق ہے۔ ڈائریکٹر زراعت محمد شاہد حسین نے کہاکہ کٹائی کے بعد فصل کو کھیت میں پڑا نہ رہنے دیں کیونکہ جتنا زیادہ وقفہ ہوگا چاول کی ریکوری اتنی ہی کم ہوتی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہاکہ اوس کی نمی سے محفوظ رکھنے کے لیے دانوں کو ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیاجائے۔









