فیصل آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):کماد کے کاشتکاروں کو فروری کاشتہ فصل کی آبپاشی 20 سے 30 دن کے وقفے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ستمبر کاشت مکمل نہ ہوئی ہو تو اس کو جلد مکمل کر لیا جائے اور صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کی جائیں۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ستمبر کاشت کیلئے درمیانی زمین میں یوریا سوا5 بوری ایس ایس پی 18 فیصد5بوری پوٹاشیم سلفیٹ2 بوری /ایم او پی پونے2 بوری یا یوریا4 بوری ٹی ایس پی2 بوری پوٹاشیم سلفیٹ 2 بوری/ایم او پی پونے2 بوری فی ایکڑ استعمال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی فصل کو فاسفورسی اور پوٹا ش والی کھادوں کی پوری مقدار بوقت بجائی جبکہ نا ئٹر وجنی کھاد کا 1/3 حصہ اگاؤ کے بعد نومبر جبکہ باقی بالترتیب مارچ اور اپریل میں ڈا لا جائے۔