فیصل آباد۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے کاشتکاروں کو سبز مرچ کی پنیری کی کاشت 31اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے رواں ماہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد نے کہا کہ سبز مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کے بیج گولہ پشاوری اور ٹاٹا پوری کا …
محکمہ زراعت نے مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے31اکتوبرتک آئیڈیل موسم قراردیدیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے کاشتکاروں کو سبز مرچ کی پنیری کی کاشت 31اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے رواں ماہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد نے کہا کہ سبز مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کے بیج گولہ پشاوری اور ٹاٹا پوری کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ سبز مرچ کی بہترین پیداوار حاصل ہو سکے۔
انہوں نے بتایاکہ سبز مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے میرا، ہلکی میرا اور ایسی زمین کا انتخاب کیا جانا چاہیے جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ زمین کی تیاری سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈیڑھ من فی مرلہ کے حساب سے ڈالنے کے بعد زمین میں ایک میٹر چوڑی کیاریاں بناتے ہوئے 4 سے 5مرلہ میں 2سے 3انچ تک لائنوں کے درمیانی فاصلہ پر آدھا کلوگرام بیج کاشت کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کی کاشت کے بعد اسے پتوں کی گلی سڑی کھاد سے ڈھانپ دیں تاکہ کیاریوں میں نمی برقرار رہے۔ انہوں نے کہاکہ کیاریوں کو ڈھانپنے کے بعد فوارے سے اس انداز میں آبپاشی کرنی چاہیے کہ زمین تر وتر حالت میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔








