فیصل آباد، دھان کے کاشتکاروں کو برداشت کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہےکہ کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کے لیے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پر شروع کریں نیز کٹائی کا مناسب وقت وہ ہے جب دانوں میں 20سے …

فیصل آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہےکہ کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کے لیے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پر شروع کریں نیز کٹائی کا مناسب وقت وہ ہے جب دانوں میں 20سے 22فیصد نمی ہو اور یہ نمی اس وقت ہوتی ہے جب سٹے کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں جبکہ نیچے والے دانے ہرے ہوں لیکن بھر چکے ہوں۔

انہوں نے کہاکہ گندم کی کٹائی والی مشینوں سے دھان کی کٹائی کرنے کے لیے مخصوص پرزہ جات استعمال کئے جائیں اور کاشتکار دھان کی کٹائی بذریعہ مشین کرتے وقت تسلی کر لیں کہ مشین کا گیئر، تھریشنگ ڈرم اور پنکھے کی رفتار مشین کے ساتھ فراہم کردہ ہدایت نامہ کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹائی کے بعد فصل کو کھیت میں پڑا نہ رہنے دیاجائے کیونکہ کٹائی اور پھنڈائی کے درمیان جتنا زیادہ وقفہ ہوگا حاصل کردہ چاول کی ریکوری اتنی ہی کم ہوتی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ رات کے وقت دانوں کو ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیاجائے تاکہ یہ اوس کی نمی سے محفوظ رہیں۔