اسرائیل کی غزہ پر بمباری ک،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

تل ابیب ۔28اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز غزہ شہر پر متعدد فضائی حملے کیے گئے جس کے بعد انٹرنیٹ، موبائل فون سروس معطل ہو گئی جبکہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کریسنٹ کا بھی اپنے آپریشن روم اور طبی ٹیموں کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔ ریڈ کریسنٹ …

تل ابیب ۔28اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز غزہ شہر پر متعدد فضائی حملے کیے گئے جس کے بعد انٹرنیٹ، موبائل فون سروس معطل ہو گئی جبکہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کریسنٹ کا بھی اپنے آپریشن روم اور طبی ٹیموں کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔

ریڈ کریسنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فون سروس معطل ہونے کے بعد متاثرہ افراد ایمبولنس سروس سے بھی رابطہ نہیں کر سکیں گے جبکہ دیگر امدادی تنظیموں نے بھی موقع پر موجود اپنی ٹیموں کے ساتھ رابطہ نہ کر سکنے کی شکایت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ زمینی فوجیں غزہ میں اپنی کارروائیاں مزیدتیزکر رہی ہیں اور جنگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کی زمینی افواج نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے غزہ کے اندر حملے کیے ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں ان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔