ہالینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کا یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ہالینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا ، نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کیا گیا۔ سفارتخانہ کی جانب سے ہفتہ کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے شرکاء کوبھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ہالینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا ، نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کیا گیا۔ سفارتخانہ کی جانب سے ہفتہ کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے شرکاء کوبھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔