چین اور امریکا کا با ہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے مثبت پیغام ،چین اور امر یکابا ت چیت جا ری رکھنے کو مفید سمجھتے ہیں، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ۔29اکتوبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے واشنگٹن میں امریکی سٹریٹجک حلقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ چینی ٹی وی سی جی ٹی این کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے متعدد …

بیجنگ۔29اکتوبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے واشنگٹن میں امریکی سٹریٹجک حلقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

چینی ٹی وی سی جی ٹی این کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے متعدد معاملات پر گہری، تعمیری اور ٹھوس سٹریٹجک بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین امریکہ تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے مثبت پیغام دیا ہے۔

چین اور امریکا دونوں سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رکھنا فائدہ مند اور ضروری ہے۔ فریقین نےاتفاق کیا ہے کہ سان فرانسسکو سمٹ کے انعقاد کے لئے مل کر کوشش کی جائے۔امریکی سٹرٹیجک حلقوں کی شخصیات کا کہنا ہے کہ امریکا چین تعلقات کو مستحکم بنانا فریقین کے مفاد میں ہے۔

امریکی اسٹریٹجک برادری "امریکا اور چین کے رابطے کی ناکامی کے نظریے” سے متفق نہیں ہے اور اس بات کی حمایت کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں گفتگو دوبارہ بحال کی جائے، اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جائے،

لوگوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنایا جائے اور گہری بات چیت کے ذریعے تفہیم کو بڑھایا جائے اور غلط فہمیوں اور غلط اندازے سے گریز کیا جائے۔امریکی سٹرٹیجک برادری کا یہ ماننا ہے کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات اور عالمی افراتفری کے سامنے، امریکہ اور چین کے لئے ضروری ہے کہ وہ مواصلات کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹیں۔