غزہ کی پٹی کی مسلسل مایوس کن ہوتی صورتحال ، یواین سیکرٹری جنرل کا خونریزی ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کی پٹی کی مسلسل مایوس کن ہوتی صورتحال بارے خبردار کرتے ہوئے ایک بار پھر خونریزی کے ڈرائونے خواب کو ختم کرنے مطالبہ کیا ہے۔نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ہر گزرتے گھنٹے زیادہ مایوس کن ہوتی جا رہی ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی برادری کی حمایت …

اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کی پٹی کی مسلسل مایوس کن ہوتی صورتحال بارے خبردار کرتے ہوئے ایک بار پھر خونریزی کے ڈرائونے خواب کو ختم کرنے مطالبہ کیا ہے۔نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ہر گزرتے گھنٹے زیادہ مایوس کن ہوتی جا رہی ہے،

اسرائیل نے بین الاقوامی برادری کی حمایت میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بجائے اپنی فوجی کارروائیاں تیز کردی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، اس قت غزہ میں فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے،دنیا ہماری نگرانی میں ایک انسانی تباہی کا مشاہدہ کر رہی ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بنیادی ضروریات خوراک، پانی، پناہ گاہ اور طبی ضروریات سے محروم ہیں۔