آبپاشی والے علاقوں کے کاشتکارمسور کی کاشت 15نومبرتک جلد از جلد مکمل کریں،ترجمان زراعت

168
آبپاشی والے علاقوں کے کاشتکارمسور کی کاشت 15نومبرتک جلد از جلد مکمل کریں،ترجمان زراعت

اوکاڑہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آبپاشی والے علاقوں کے کاشتکارمسور کی کاشت 15نومبرتک جلد از جلد مکمل کریں، زیادہ پچھیت ہونے کی صورت میں پیداوار کم ہو جاتی ہے، شرح بیج 10تا12کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام نیاب مسور 2002، پنجاب مسور 2009، چکوال مسور،مرکز2009 ،پنجاب مسور 2019اور پنجاب مسور 2020کاشت کریں،بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی،آدھی بوری ایس او پی ، 10کلو گرام یوریا یا اڑھائی بوری ایس ایس پی ،(18%) آدھی بوری یوریا، آدھی بوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں،ستمبرکاشتہ کماد میں بھی مسور کی مخلوط کاشت اچھے نتائج کی حامل ہے۔

مخلوط کاشت کے لیے 5تا6کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے، اس طرح ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی 10سے 12من فی ایکڑپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے اور کماد کی پیداوار پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر فصل میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو فصل کے أگاؤکے 30تا 40دن بعد اور 70تا80 دن بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں،مسور کو زیادہ آبپاشی کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ معمول سے کم بارشیں ہو ں تو پھول نکلنے سے پہلے اور پھلیاں بننے پر پانی ضرور دیں۔