فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ لگانے کابھی مشورہ دیاگیاہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں چنے کے تقریباً 21 لاکھ 90ہزار ایکڑزیر کاشتہ رقبہ سے 4لاکھ 38ہزار ٹن پیداوار …
پنجاب کے آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ لگانے کابھی مشورہ دیاگیاہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں چنے کے تقریباً 21 لاکھ 90ہزار ایکڑزیر کاشتہ رقبہ سے 4لاکھ 38ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے اور پنجاب میں چنے کا تقریباً 92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہ کہ چنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار بارانی علاقوں میں کاشت جلد مکمل کریں جبکہ آبپاش علاقوں میں کاشت 15نومبر تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دیسی چنے کی ترقی دادہ اقسام پنجاب 2008، تھل 2006، بلکسر 2000، ونہار 2000، بٹل 98، سی ایم 98، بھکر 2011 وغیرہ ور کابلی چنے کی ترقی دادہ اقسام سی ایم 2008، نور 2009، نور 91،ٹمن 2013اور نور 2013 وغیرہ کا صحت مند بیج استعمال کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار دیسی و کابلی چنے کی عام جسامت والے دانوں کی اقسام کا 30کلو گرام اور موٹے دانوں والی اقسام کا 35کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں نیز کاشت بذریعہ ڈرل یا پور کریں تاکہ بیج کی روئیدگی اچھی ہو۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ 1 فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 6انچ ہو نا چاہیے۔








