فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں ۔نظامت کے ترجمان نے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں لوسرن کی فصل اپنی دوامی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہاں جڑی بوٹیوں اور گھاس کی افراط ہو …
فیصل آباد، محکمہ زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کے لیے موزوں قرار دے دیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں ۔نظامت کے ترجمان نے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں لوسرن کی فصل اپنی دوامی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہاں جڑی بوٹیوں اور گھاس کی افراط ہو جاتی ہے، یہ پودا دھوپ کو پسند کرتا ہے اس لئے سردیوں میں بارش اور بادل اس کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل کے لیے بہتر نکاس والی ذرخیز میرا زمین جس میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہو موزوں ترین ہے تاہم سیم زدہ او ر کلر والی زمین اس کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل چونکہ 6 سے 7 سال تک چارہ دیتی رہتی ہے اس لئے اس کی تیاری پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کے لیے کاشتکار ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور چار پانچ دفعہ ہل سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے کھیت کا ہموار ہونا ضروری ہے نیز لوسرن کی بوائی کے لیے بہترین وقت 15 نومبر تک ہے۔








