فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرغیر ضروری بور ختم کرنےی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان فوری طور پر غیر ضروی بور کاٹ کر ختم کر یں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ تنے تک چونا لگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آ م کے درختوں کو مختلف …
فیصل آباد،ماہرین اثمار کاباغبانوں کو آم کے درختوں پر غیر ضروری بور ختم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرغیر ضروری بور ختم کرنےی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان فوری طور پر غیر ضروی بور کاٹ کر ختم کر یں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ تنے تک چونا لگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آ م کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ آم کے پودوں اور درختوں کی بہتر نگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتاہے وہیں پھل کی صحت مند فصل بھی حاصل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھر پور لذت کے حامل آموں کی بہت مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث آم کی بہت بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں اور برآمد کنندگان یہ آم مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔








