- Advertisement -
انقرہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں ترکی کا حصہ 57 فی ہزار سے بڑھ کر 89 فی ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ضلع مالاتیا میں دئیے گئے اعشائیے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے محل وقوع کا جغرافیہ اس وقت تاریخی حیثیت کی حامل تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ ترکی اعتماد اور استحکام کے جزیرے کی شکل میں تمام مظلوموں کی امید بنا ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4102
- Advertisement -