فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے …
فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیاز کی فصل کاشت ہوتی ہے لہٰذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیاز کی 2 فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیز موسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشرو ع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑرقبہ کے لئے 3 کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے 5 سے6 مرلہ تک بیج نرسری کے لئے کافی ہوتاہے۔ انہوں نے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔








