مظفرگڑھ۔ 18 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے کہا ہے کہ گنا پاکستان کی زراعت میں اہم فصل کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ہماری زرعی معیشت کے استحکام کے علاوہ چینی کی صنعت کیلئے خام مال کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بات انھوں نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو …
گنا پاکستان کی زراعت میں اہم فصل کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے اور چینی کی صنعت کیلئے خام مال کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 18 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے کہا ہے کہ گنا پاکستان کی زراعت میں اہم فصل کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ہماری زرعی معیشت کے استحکام کے علاوہ چینی کی صنعت کیلئے خام مال کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہ بات انھوں نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ گنے کی کرشنگ وقت پر کی جائے تاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ کاشتکاروں کو رقوم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، ملز انتظامیہ کاشتکاروں کو خریداری مرکز پر گنے کی تمام ادائیگیاں یقینی بنانے کے پابند ہیں، کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،گنے کی کرشنگ کے دوران ٹرالیوں پر مناسب ریفلیکٹرز یا لائٹس لگائی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ریسکیو 1122 کو فور اطلاع دیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ سیکرٹری آرٹی اے،پنجاب ٹریفک پولیس،پنجاب ہائی وے پولیس ٹریفک کے انتظامات کی کڑی نگرانی کریں گے








