پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جن میں آبادی میں اضافہ، سیلاب، خشک سالی اور شدید گرمی کی لہریں …
اگر موسمیاتی تبدیلیاں جاری رہیں تو مستقبل میں دنیا کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

مزید خبریں
پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے،
جن میں آبادی میں اضافہ، سیلاب، خشک سالی اور شدید گرمی کی لہریں وغیرہ شامل ہیں، اگر موسمیاتی تبدیلیاں جاری رہیں تو مستقبل میں دنیا کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےزرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن نے پاک یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے اشتراک سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے لئے موسمیاتی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ خان، چیئرمین شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور پاک یو ایس ایلومنائی کے عبدالرحمٰن ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ہاشم، یونیورسٹی کے رجسٹرار و ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر رضوان احمد موسمیاتی مکالمے کے مقررین سمیت متعلقہ افراد موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے اردگرد کی کاشتکار برادری کو ان مسائل سے آگاہ کریں۔
انہوں نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی پانی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں اور دوسروں کو بھی بچت کی تعلیم دیں اور زراعت میں پانی کی اہمیت اور استعمال کو سمجھیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے موسمیاتی مکالمے کے مقررین اور منتظمین کو تعریفی شیلڈز پیش کئے۔








