وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے کے جو فنڈ دیئے گئے وہ صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی سکیم نہ دینے کی وجہ سے لیپس کر گئے، ہم بلوچستان میں زرعی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے کے جو فنڈ دیئے گئے وہ صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی سکیم نہ دینے کی وجہ سے لیپس کر گئے، ہم بلوچستان میں زرعی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف نہیں لیکن 20 ارب ضائع کرنے والے اس منصوبے کے لئے 8 ارب روپے مانگیں تو یہ سوچنے کی بات ہے۔ سولر ٹیوب ویلوں سے پانی بے تحاشا ضائع کیا جائے گا اس لئے اس منصوبے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply