سیالکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر نے مویشی پال حضرات کو بڑھتی ہوئی ضروریات اور برآمداتی اہداف کو پورا کرنے کےلئے گوشت اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی جس قدر فربہ ہوں گے اسی طرح دودھ اور گوشت کی …
مویشی پال حضرات کو گوشت اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کی بھی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر نے مویشی پال حضرات کو بڑھتی ہوئی ضروریات اور برآمداتی اہداف کو پورا کرنے کےلئے گوشت اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مویشی جس قدر فربہ ہوں گے اسی طرح دودھ اور گوشت کی پیداوار زیادہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ معیاری بیف حاصل کرنے کےلئے 6 سے 15ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے، بچھڑے اور مٹن حاصل کرنے کےلئے 6سے 12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے، چھترے، دنبے کو 3سے 4ماہ تک متوازن خوراک فراہم کر کے فربہ بنا یا جا سکتا ہے۔
لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی رہنمائی، معلومات یا مشاورت کے لئے ہیلپ لائن پر دفتر ی اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔








