محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گڈھیری کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کردیں، ترجمان

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گڈھیری کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کردیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا آم ذائقہ کے اعتبار سے عالمی منڈی میں منفرد حیثیت رکھتا اور آم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ پاکستان میں 0.142 ملین ایکڑ رقبہ آم کے باغات پر مشتمل اورصوبہ پنجاب ملک میں آم کی مجموعی پیداوار 1.7 ملین ٹن کا …

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گڈھیری کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کردیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا آم ذائقہ کے اعتبار سے عالمی منڈی میں منفرد حیثیت رکھتا اور آم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ پاکستان میں 0.142 ملین ایکڑ رقبہ آم کے باغات پر مشتمل اورصوبہ پنجاب ملک میں آم کی مجموعی پیداوار 1.7 ملین ٹن کا 70 فیصدہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی آم بیرونی منڈیوں میں آتے ہی چھا جاتاہے اس کی مانگ میں زبردست اضافہ بھی دیکھنے میں آتا ہے باغبان تھوڑی سی توجہ سے نہ صرف پھل کی بہتر کوالٹی بلکہ زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان آم کی کل پیداوار کا صرف 5فیصدبرآمد کرتا ہےاگر بین الاقوامی منڈیوں کی مانگ کے مطابق معیار کو بہتر بنایا جائے تو آم کی برآمدات میں اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے۔