بہاریہ فصلوں و سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد تلف ، کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے سفید مکھی کا تدارک کریں،محکمہ زراعت

فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں ، ان کی موجودگی میں سفید مکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں پر حملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کااحتمال بھی ہوتاہے ، اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا …

فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں ، ان کی موجودگی میں سفید مکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں پر حملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کااحتمال بھی ہوتاہے ، اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیاجائے تاکہ بعد ازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر رسول نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک پر توجہ مرکوزرکھنی چاہیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اس لئے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔