راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن میں کھادوں کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ نیزخطہ پوٹھوار میں تیلدار اجناس خصوصاً مونگ پھلی اور زیتون کی کاشت اور اس سے بننے والی مصنوعات کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جعلی …
راولپنڈی ڈویژن میں کھادوں کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کمشنر راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن میں کھادوں کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ نیزخطہ پوٹھوار میں تیلدار اجناس خصوصاً مونگ پھلی اور زیتون کی کاشت اور اس سے بننے والی مصنوعات کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جعلی اور غیر معیاری کھادوں کے کاروبار کا خاتمہ یقینی بنائیں۔جعلی زرعی کھادوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے کاروبار کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں زیتون اور مونگ پھلی کی پیداوار اور اس سے بننے والی مصنوعات کے فروغ کے لئے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور اصلاح آبپاشی کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی اور ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں کراپ رپورٹنگ سروس ڈویژنل ڈائریکٹر چوہدری محمد جعفر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی سعدیہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر اٹک شکیل احمد کے علاوہ ڈویژن بھر کے ترقی پسند کاشتکاروں اور کھاد کے نمائندوں اور کھاد ڈیلرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔








