اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب بھی متعدد ایسے فیڈر ہیں جن کی ریکوری 50 فیصد سے کم ہے جس کی وجہ سے ان پر لوڈشیڈنگ معمول سے زیادہ ہے‘ اس معاملے میں ہم سیاسی بنیادوں پر تفریق نہیں کرتے‘ تمام تفصیلات ایوان میں پیش کردوں گا جبکہ اجلاس کے صدر نشین …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب بھی متعدد ایسے فیڈر ہیں جن کی ریکوری 50 فیصد سے کم ہے جس کی وجہ سے ان پر لوڈشیڈنگ معمول سے زیادہ ہے‘ اس معاملے میں ہم سیاسی بنیادوں پر تفریق نہیں کرتے‘ تمام تفصیلات ایوان میں پیش کردوں گا جبکہ اجلاس کے صدر نشین محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنا صرف محکمے کا کام نہیں بلکہ تمام ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر نثار جٹ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ فیصل آباد میں ہمارے صنعتی فیڈر اوور لوڈ ہوچکے ہیں۔ ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے








