اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پولیو ایمرجنسی پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو تدارک کے پروگرام کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے نگرانی اور کڑے احتساب کے نظام کو یقینی بنائیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کامیابی اور طے شدہ اہداف کے …
وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی متعلقہ افسران کو ہدایات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پولیو ایمرجنسی پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو تدارک کے پروگرام کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے نگرانی اور کڑے احتساب کے نظام کو یقینی بنائیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کامیابی اور طے شدہ اہداف کے حصول کےلئے ہمیں نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے تدارک کے پروگرام سے منسلک تمام افراد کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے انہیں احتساب کے دھارے میں لانا چاہئے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمہ کا ایک طویل سفر طے کر چکا ہے، موجودہ صورتحال میں ہم نے اس ضمن میں گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں اقوام عالم میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت نے تمام درپیش چیلنجز کا بڑی ہمت، حوصلے اور سیاسی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو کیسز میں نہ صرف نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے بلکہ ماحولیاتی نمونہ جات کی تشخیص کی رپورٹ میں منفی رحجان کا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سال نمونہ جات میں مثبت رحجان کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔







