ملک کی ترقی و خوشحالی امن سے وابستہ ہے ،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ۔15 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن سے وابستہ ہے،آنے والی نسلوں کے پر امن مستقبل کے لئے ہماری سکیورٹی فورسز جانوں کے نذرانے پیش کر ر ہی ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عوام کاتعاون ضروری ہے، پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑانے کے لئے ایک ہو جائے۔ ان خیالات کا …

گوجرانوالہ۔15 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن سے وابستہ ہے،آنے والی نسلوں کے پر امن مستقبل کے لئے ہماری سکیورٹی فورسز جانوں کے نذرانے پیش کر ر ہی ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عوام کاتعاون ضروری ہے، پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑانے کے لئے ایک ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے کریم پورہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان کی ترقی اور استحکام پر کارروائی کر نا چاہتے ہیں،اس صورتحال میں پوری قوم کو متحد کر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کرنا ہوگا

Leave a Reply